سسر شیطان بن گیا

ملتان کرائم رپورٹر) سسر کی بہو سے زیادتی کی کوشش ناکام
شور پر لوگوں نے در گت بنا ڈالی،الٹاشوہر کا بیوی کا ت۔شد۔د
ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے سسر پر زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی شادی آٹھ سال قبل ملتان میں ہوئی تھی، اور اس دوران اللہ تعالیٰ نے اسے ایک بیٹے سے نوازا۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اکثر اس پر تشدد کرتا تھا، اور ایک بار شدید تشدد کے بعد وہ اپنے میکے میاں چنوں آ گئی، جہاں وہ کچھ عرصہ مقیم رہی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق بعد ازاں اس کا سسر اسے لینے کے لیے میاں چنوں کے علاقے چک 44/15-L پہنچا اور کہا کہ اس کے شوہر نے اسے واپس لانے کے لیے بھیجا ہے۔خاتون نے بتایا کہ وہ سسر کے ساتھ ملتان واپس چلی گئی، تاہم گھر پہنچنے پر وہاں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ اس کے مطابق اسی دوران سسر نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، تاہم وہ موقع سے فرار ہو کر دوبارہ اپنے میکے پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
متاثرہ خاتون نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈی پی او خانیوال اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں