جینو مک ٹیکنالو جی کہ بے شمار فوائد ہیں

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )دنیا کے بیشتر ممالک جینو مک ٹیکنا لوجی میں بہت آگے نکل چکے ہیں اور اس سے فا ئدہ اٹھا کر صحت ، خوراک ، لا ئیو سٹاک ، اور دیگر سائنسی شعبہ جات میں فوائد حاصل کر رہے ہیں نیگیب ( nigab) تمام شعبہ ہائے زندگی میں انقلاب لا نے کے لئے کو شاں ہے ملکی تا ریخ میں پہلی مرتبہ جد ید ٹیکنالوجی اور لیبارٹریز کے قیام میں عملی اقدام کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا بلکہ تمام شعبوں میں ترقی کی نئی مزلیں طے کی جا سکیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد منصور ڈی جی این اے آر سی نے پاکستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینو مکس اینڈ ایڈوانسڈ با ئیو ٹیکنا لوجی اسلام آباد کے اور بیلا رون ڈائیگ نا سٹک کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رؤمضان خان، محمد ابرار والی،ڈاکٹر محمد عاصم ڈائیرکٹر پنجا لائیو اسٹاک، ڈاکٹر فرحان ڈائیریکٹر پولٹری انسٹیٹیوٹ میجر (ر) کامران، احمر زمان خان چیف ایگزیکٹو بیلا زون ڈا ئگنا سٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خواتین ریسریچر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مقررین نے کہا کہ نیگیب ( nigab) تمام شعبہ ہائے زندگی میں انقلاب لا نے کے لئے ملکی تا ریخ میں پہلی مرتبہ جد ید ٹیکنالوجی اور لیبارٹریز کے قیام میں عملی اقدام کررہا ہے جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے یہ اپنے نو عیت کی پہلی ملکی تا ریخ میں پہلی مرتبہ جد ید ٹیکنالوجی اور لیبارٹریز کے قیام عمل میں لایا گیا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔سیمینار کے آخر میںشرکا ء کی جانب سے اٹھا ئے گئے مختلف سوالا ت کے جوابات بھی مقررین نے دئیے شرکاء نے خوب استفادہ کیا شرکا ء کو لیبارٹری کاوزٹ بھی کروایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔