پاکستان کے مشہور شاعر و موسیقار کے گانے انڈیا میں چوری

اسلام اباد (ایم اے شام )پاکستان کے مشہور نغمہ نگار اور معروف شاعر و موسیقار افضل عاجز کے گانے کی دھن ۔میں ستی پئی نوں جگایا ماہی ۔ انڈین موسیقار نے چرا کر انڈیا کی ایک بھوجپوری فلم میں فلما دیا جس پر معروف شاعر و موسیقار افضل عاجز نے انڈین موسیقار کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کے لیے سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افضل عاجز کے گیت پیار نال نہ سئی ۔جسے عطا اللہ عیسی خیلوی نے گایا تھا کی دھن بھی انڈین موسیقار چرا چکے ہیں حال ہی میں افضل عاجز کے گانے کی چرائی گئی دھن جسے معروف سنگر شفا اللہ روکڑی نے گایا تھا ان دونوں یوٹیوب پر 99 ملین ویوز سٹمیٹے ہوئے ہے واضح رہے کہ پاکستانی مشہور شاعر و موسیقار افضل عاجز کے گیت پڑوسی ملک انڈیا میں بھجن کے طور پر بھی گائے جاتے ہیں
Load/Hide Comments