ہوٹل پر چھاپا پولیس افسر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) ہوٹل میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمی، پولیس افسر گرفتار
لاہور میں پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف مبینہ غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث ہونے پر کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق ہجویری ہوٹل میں ریڈ کے دوران آپریشن ونگ تھانہ مزنگ میں تعینات سب انسپکٹر محمد اسلم کو ایک خاتون کے ہمراہ مبینہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پایا گیا۔
پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد اسلم کو موقع سے گرفتار کر لیا، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ لٹن روڈ منتقل کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نمبر چھہتر/چھبیس تھانہ ویمن ریس کورس میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ معاملے میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں