غیر فطری فعل سے بیوی ہلاک

خانیوال( کدرائم رپورٹر)خاوند کی بیوی سے زیادتی۔پولیس کا مقدمہ درج کرنے میں تاخیر ۔ بعد ازاں بیوی ہلاک
فرائض میں غفلت پر ایس ایچ او گرفتار ۔ڈی ایس پی معطل۔
تفصیلات کے مطابق 6 مئی کو تھانہ چھب کلاں کے علاقہ 74 بی پندرہ ایل کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر شوہر نے نشہ آور ادویات استعمال کر کے اپنی بیوی کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلق قائم کیا جس سے بیوی کی حالت غیر ہو گئی۔ تاہم پولیس کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے یہ سنگین نوعیت کا مقدمہ چھ مئی کی بجائے پچیس مئی کو درج کیا گیا۔ اور گزشتہ روز بیوی جاں بحق ہو گئی۔ اور مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کرنے اور حقائق چھپانے پر ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں ذیشان حیدر کے خلاف مقدمہ درج کروا کر اسے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ آئی جی پنجاب کے حکم پر متعلقہ ڈی ایس پی میاں چنوں مرزا صدیق کو معطل کر دیا گیا۔