اکلوتا بیٹا قتل مقدمہ درج نہ ہو سکا

اکلوتا بیٹا قتل پھر بھی ایف ائی ار درج نہ ہو سکی

سرگودھا (ڈیسک رپورٹنگ سردار ظہیر کرائم رپورٹر )
تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں 19 سالہ اکلوتے بیٹے فرحان کی ہسپتال میں پراسرار موت پر والد نے تین دوستوں کے خلاف کارروائی کی تحریری درخواست جمع کروا دی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال ایف آئی آر (FIR)
درج نہ کرنے موت کی وجہ معلوم کرنے پر پوری توجہ نہ دینے پر مقتول کے والدین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ درخواست گزار مہر اسلم کے مطابق ان کا بیٹا جمعہ کو گھر سے نکلا اور بعد میں الائیڈ ہسپتال سے اس کی لاش ملنے کی اطلاع ملی۔ مقتول کے والدین کا الزام ہے کہ پولیس مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کر کے مقدمے کے اندراج میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور ان کے اکلوتے سہارے کے قتل پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ جبکہ والدین کو ایک عینی شاید نے یہ بتایا تھا کہ اخری مرتبہ مقتول کو ان تین دوستوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ دوسری جانب یہ بات سامنے ارہی ہے کہ درخواست دینے کے باوجود ابھی تک ایف ائی ار درج نہیں ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں