رکشہ اور 12 موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی,اسلام آباد (عابد منھاس)جڑواں شہروں میں شہری رکشہ اور 12موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گھروں کےتالے توڑ کر چوری لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فونز و قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹر سائیکلوں ایک رکشے، طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی، مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری ہیں تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ سرور روڈ ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی کے علاقوں میں ڈاکوؤں نے موبائل فونز،نقدی اورقیمتی اشیاء چھین لیں ، گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔فیز8، ٹاہلی موہری، ڈھوک چودھریاں، اڈیالہ روڈ پر ، فیز7،بگا شیخاں،گلی لوہاراں،راول روڈ ،ویسٹریج شیل پمپ ،لکھو روڈ ،اعوان ٹاؤن کے علاقوں میں نامعلوم چور وں نے لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز،قیمتی اشیاء چوری کرکے لے گئے ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی 6 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ3موٹر سائیکل چوری اور دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ کوہسار کے علا قے سے1موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے قتل کے دو مقدمات میں گرفتار ملزمان کو سزائے موت دے دی، راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں سترہ مئی 2023کو عمار الطاف ستی کی درخواست پر درج کیس کے مطابق میں محمد عمر ستی وغیرہ کی فائرنگ سےزمام جاں بحق اور میں شدید زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے عمر ستی کو قتل کے جرم میں سزائے موت دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، اسی طرح تھانہ ویسٹریج میں ظفر محمود کی درخواست پر 29اکتوبر 2023کو درج کس کے مطابق اویس نامی ملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ سونیا کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا عدالت نے اس ملزم کو بھی سزائے موت اور دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ سٹی ٹریفک پولیس نے پریشر ہارن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردیں، اڈوں، داخلی و خارجی راستوں پرخصوصی سپیشل سکواڈ زبھی متحرک کر دئیے، دوران چیکنگ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں سے پریشر ہارن اتار کر چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر پنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ پریشر ہارن صوتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں