ار ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات  کے خلاف اپریشن

راولپنڈ کرائم رپورٹر )
کمشنر راولپنڈی و ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی کی ہدایات پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

آر ڈی اے کا بینکرز کالونی میں ڈپٹی کمشنر آفس، اے ڈی سی انفورسمنٹ اور پیرا فورس کے ہمراہ مشترکہ انسدادتجاوزات آپریشن کیا

بینکرز کالونی کی سٹریٹ نمبر 16 میں عوامی گزرگاہ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

آر ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے عوامی گزرگاہ کو کلیئر کر دیا

عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی،کمشنر راولپنڈی

عوام کے راستوں کو محفوظ اور گزرگاہوں کو بلا رکاوٹ رکھنے کے لیے قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی، کمشنر راولپنڈی

خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی

کمشنر راولپنڈی کی آر ڈی اے کو تمام تجاوزات اور غیر قانونی رہائشی و کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت

آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر لینڈ/انچارج انفورسمنٹ آر ڈی اے غضنفر علی اعوان نے کی

اپنا تبصرہ بھیجیں