واربرٹن پولیس کی گنڈا گردی گھر میں گھس گئے

واربرٹن (کرائم رپورٹر ): گھر پر مبینہ دھاوا، چادر اور چار دیواری پامال کرنے کا الزام واربرٹن کی 10 نمبر گلی، دوست محمد والی چاندی کوٹ میں ایک گھر پر پولیس کارروائی کے حوالے سے متاثرہ خاندان نے سنگین الزامات عائد کر دیے۔متاثرہ خاندان کے مطابق سب انسپکٹر مشتاق مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بغیر لیڈی کانسٹیبل اور بغیر گرفتاری وارنٹ گھر میں داخل ہوئے، اس دوران مبینہ طور پر دروازہ توڑا گیا اور خواتین و بچیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کیا گیا۔خاندان کا مزید الزام ہے کہ گھر کی تلاشی کے دوران سیف میں موجود 15 ہزار روپے بھی پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔متاثرہ خاندان کے مطابق معاملے کی بنیاد دلدار رحمانی اور قدیر نامی افراد کے درمیان بھینس کے تنازع پر ہے۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ بھینس کی خرید و فروخت کے معاملے کے بعد مبینہ طور پر 15 پر چوری کی کال کی گئی، جس کے نتیجے میں تھانہ واربرٹن میں مقدمہ نمبر 341/26 درج کیا گیا۔متاثرہ خاندان نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانب دارانہ انکوائری کرائی جائے، گھر میں داخل ہونے کے قانونی جواز، خواتین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور رقم لے جانے کے الزام کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں