پمز ہسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں اتش زدگی

اسلام اباد (کرائم رپورٹر )وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری زچہ بچہ وارڈ میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ نرسری کے ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر کا پھٹنا بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق آتشزدگی کے وقت نرسری میں 16 نومولود موجود تھے، جن میں سے ایک بچے کو لیڈی ڈاکٹر بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ 15 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 14 نومولود مکمل طور پر جھلس گئے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو آتشزدگی کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرے گی۔
islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں