بھانجے کو چھڑوانے گیا تھانیدار بھی گرفتار
لاہور( کرائم رپورٹر )پولیس کے سب انسپکٹر کو اپنی بہن کے ہمراہ بھانجے کو تھانے سے چھڑوانا مہنگا پڑ گیا،
باوردی سب انسپکٹر نے اپنی بہن کے ہمراہ تھانے میں گھس کر گرفتار ملزم کو نہ چھوڑنے پر پولیس اہلکاروں سے دست و گریباں ہو کر گالیاں دینا شروع کردیں، ایف آئی آر
سب انسپکٹر اور ا سکی بہن نے انویسٹی گیشن ونگ کے اے ایس آئی غفور احمد اور دیگر اہلکاروں کو گالم گلوچ کی، ایف آئی آر
انویسٹی گیشن پولیس تھانہ کوٹ لکھپت نے مقدمہ نمبر 4174/26دفعہ 440/147/148 کے نامزد ملزم زین علی عرف سورج کو گرفتار کیا تھا، ایف آئی آر
سب انسپکٹر نے اپنی بہن کے ہمراہ بھانجے زین علی عرف سورج کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے گیا تھا، ایف آئی آر
انویسٹی گیشن پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت جنید احمد اور شازیہ بی بی کے نام سے ہوئی ، ایف آئی آر
جنید احمد سب انسپکٹر انویسٹی گیشن ونگ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے ایف آئی آر
تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے انویسٹی گیشن ونگ کے سب انسپکٹر محمد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،
مقدمہ اختیارات سے تجاوز ،کار سرکاری مداخلت اور پولیس پر حملہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا.