زمین کا تنازعہ حالات کشیدہ متعددہلاک

ترہالہ کرائم رپوذٹر) حالات مزید کشیدہ، پندرہ دکانیں جل کر خاکستر؛ مزید ہلاکتوں کی اطلاعات

آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد کے حلقہ پانچ کھاوڑہ کے علاقے ترہالہ میں زمین کے تنازع پر جاری کشیدگی کے باعث حالات مزید سنگین ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ترہالہ بازار، ڈھاریاں بازار اور گردونواح میں تقریباً 15 کے قریب دکانین اور مکان جل کر خاکستر ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔

دوسری جانب کچیلی سے لوتھو ماواں کے ایک اور بچہ قتل ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جبکہ ایک غیر ریاستی باشندے کے قتل کی بھی اطلاع سامنے آئی ہے۔ تاہم ان ہلاکتوں اور دیگر واقعات کی سرکاری سطح پر تاحال حتمی تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

ترہالہ اور ملحقہ علاقوں میں مسلسل کشیدہ صورتحال کے باعث شہری شدید خوف و تشویش میں مبتلا ہیں۔ مقامی افراد نے حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقے میں امن و امان بحال کیا جائے، فائرنگ اور آتشزدگی کے واقعات کو روکا جائے اور قیمتی انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاامتیاز قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ پرامن علاقے کو مزید خونریزی اور تباہی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں