عالمی امن کے لیے اہم پیشرفت لیگی رہنماؤں کے بیان
عالمی امن کیلئے اہم پیشرفت، مسلم دنیا کیلئے تاریخی سنگ میل ہے،انجم عقیل خان
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کاکردار قابل ستائش ہے، ہم بطور پاکستانی پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیںمسلم لیگی رہنما و رکن قومی اسمبلی
اسلام آباد()پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان سعودی عرب اورترکی کے درمیان یہ معاہدہ سٹرٹیجک شراکت داری مستحکم کرنے کی جانب اہم سنگ میل ، خطے، عالمی امن ،سلامتی اور استحکام کیلئے اہم پیشرفت ہے، تاریخی معاہدہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہاکہ معاہدہ تینوں برادرملکوں کے محفوظ،مستحکم اور خوشحالی مستقبل کے مشترکہ عزم کا اعادہ ہے،اہم پیشرفت ممکن بنانے میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کاکردار قابل ستائش ہے، ہم بطور پاکستانی پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگی رہنما انجم عقیل خان نے مزید کہاکہ پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو مسلم دنیا کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ہے اور”مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ” باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دہائیوں پر محیط لازوال بھائی چارے کی عکاسی کرتاہے، یہ تاریخی معاہدہ اتحاد،جتماعی ،سلامتی اور اسٹرٹیجک تعاون کا واضح پیغام ہے جبکہ پائیدار امن اور علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے ایسا دفاعی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انجم عقیل خان نے اس امید کااظہار کیا کہ یہ اتحاد پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار اداکرے گا اور دُعا ہے کہ یہ دفاعی شراکت داری آنے والی نسلوں کیلئے طاقت،یکجہتی اور خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہو۔
==========
پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کو امت مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑہے،فرح ناز اکبر
پاکستان ہمیشہ ایسے اقدام کاخیرمقدم کرتاہے جو مسلم دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنائے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری
اسلام آباد()پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ادب فرح ناز اکبرنے پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کو امت مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو ایک پیغام ہے کہ مسلم دنیا متحد ہے، مکرمکرمہ کی چھاﺅں تلے تین بڑی معاشی ،عسکری وسیاسی طاقتوں کا یکجاہونا پوری امت کی خوشحبری ہے،پاکستان سعودی عرب اورترکیہ کامشترکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے نئے باب کاآغازہے، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی وترک قیادت کے ساتھ مل کر قوم کا سرفخرسے بلند کردیا ہے،پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کا علمبردار رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ باہمی دفاعی معاہدے سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ امت مسلمہ کاسرفخر سے بلند ہوا، کسی ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا مکہ دفاعی معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پرمہرثبت کردی ہے،پاکستان ہمیشہ ایسے اقدام کاخیرمقدم کرتاہے جو مسلم دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنائے۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے پاکستان اور سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تاریخی کامیابی ،معاہدہ خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گا،عالمی معاہدے مضبوط ہونگے ،پاک فوج کی عزت و وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔
============
اسلامی ممالک کا یکجاہونا امت مسلمہ کیلئے خوش آئندامر،ملک سجاد
مشترکہ کوششوں سے مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی کامضبوط پیغام ملا ہے، خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مسلم لیگی رہنما
اسلام آبا د()پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک سجاد نے پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کی تاریخ میں ایک اہم اور فیصلہ کن پیشرفت قراردیا اور کہاکہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی تعاون مسلم دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے، تین برادر اسلامی ممالک کا ایک مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت یکجاہوناپوری امت مسلمہ کیلئے باعث اطمینان اور خوش آئند امر ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ،ترک صدر رجب طیب اردوان اور سپہ سالارفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مسلم دنیا کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کیلئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان رہنماﺅں کی مشترکہ کوششوں سے مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی کا مضبوط پیغام ملا ہے، مسلم دنیا اپنے مشترکہ مفادات ،سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے متحد ہے ،مکہ مکرمہ کی چھاﺅں تلے پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ جیسی بڑی معاشی، عسکری اور سیاسی قوتوں کا یکجاہونا اسلامی دنیا کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے مزید کہاکہ پاکستان کی متوازن اور ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی قابل تحسین ہے، پاکستان کو سعودی عرب،ترکیہ ،قطر اور دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بناتے ہوئے امت مسلمہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے موثر کردار ادا کرناچاہئیے،اسلامی ممالک کا باہمی اتحاد ،مشترکہ حکمت عملی اور ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام ہی خطے کو درپیش چیلنجز کا بہتر مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
=======
پاکستان سعودی عرب اورترکی کا دفاعی تعاون امت مسلمہ کی ضرورت ہے،شاہدہ قدیر
مسلم ممالک کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑاہوناچاہئیے،سنیئررہنما مسلم لیگ(ن) اسلام آباد
اسلام آباد ()پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے پاکستان سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کا اتحاد اور باہمی یکجہتی وقت کی اہم ضروت ہے،پاکستان سعودی عرب اورترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ خوش آئند پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کیساتھ کھڑاہوناچاہئیے اور امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات سلامتی اور دفاع کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیارکرنی چاہئیے،امت مسلمہ کے اتحاد کے ذریعے ایک مضبوط اور موثر اتحاد وقت کی ضرورت ہے، مسلم ممالک کو اپنی اجتماعی قوت اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک دوسرے کے دفاع اور سلامتی کیلئے متحد ہوناچاہئیے۔مسلم لیگی رہنماشاہدہ قدیر نے مزیدکہاکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں تمام مسلم ممالک کو شامل کیاجائے ،دفاع کو مشترکہ ذمہ داری سمجھنے کی طرح ایک دوسرے کے مسائل کو بھی اپناسمجھاجائے،تمام مسلم ممالک آپسی تنازعات ختم کرکے آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں اور عالمی طاقتوں پر انحصار کو چھوڑ کر پاکستان کی قیادت میں متحد ہوجائیں،ایران پرامریکہ و اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میںپاکستان کی موثر ثالثی لائق تحسین ہے۔
=============