مریم نواز نے گرین بسوں کا افتتاح کر دیا

*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا، عوام کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کا آغاز*

ننکانہ صاحب:( ناصر بیگ ) 30جولائی 2026۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع ننکانہ صاحب میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید، ممبران صوبائی اسمبلی، ضلعی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ضلع ننکانہ صاحب کو 11 جدید گرین الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں جو شہریوں کو محفوظ، آرام دہ، جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات مہیا کریں گی۔ الیکٹرک بس سروس کے روٹس کو جلد حتمی شکل دے کر عوام کی سہولت کے لیے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا دائرہ کار مسلسل وسیع ہو رہا ہے اور گرین الیکٹرک بس سروس اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صاف و شفاف ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ الیکٹرک بس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کا ہر طبقہ اس جدید سفری سہولت سے یکساں طور پر مستفید ہو سکے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس قومی اثاثے کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور بسوں کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین الیکٹرک بس سروس کے محفوظ آپریشن اور مسافروں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے عوام کو پرامن اور محفوظ سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبران صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ننکانہ صاحب کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو معیاری، سستی اور جدید سفری سہولیات میسر ہوں۔ گرین الیکٹرک بس منصوبہ اسی ویژن کی عملی تعبیر ہے جو شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ممبران اسمبلی نے کہا کہ گرین الیکٹرک بس سروس صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ جدید، ماحول دوست اور پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت کو اپنی ملکیت سمجھتے ہوئے اس کی حفاظت کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔تقریب کے شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلع ننکانہ صاحب کو گرین الیکٹرک بس سروس کی فراہمی کو ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے طلبہ، خواتین، بزرگ شہریوں، مزدور طبقے اور روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور ماحول دوست سفری نظام کے قیام کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات عوامی فلاح اور ترقی کے نئے باب رقم کریں گے اور ننکانہ صاحب کو ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں