سی ٹی ڈی کا چھاپہ افغانی کرنسی برامد

شیخوپورہ( کرائم رپورٹر )سی ٹی ڈی شیخوپورہ کی چھاپہ کارروائی، دو ملزمان گرفتار، جعلی افغانی کرنسی برآمد

سی ٹی ڈی شیخوپورہ نے چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں ریاض ولد محمد شفیع سکنہ فیروزواٹوان تحصیل و ضلع شیخوپورہ اور اللہ دتہ ولد شاہ محمد سکنہ واربرٹن تحصیل و ضلع ننکانہ صاحب شامل ہیں۔

بعد ازاں، ملزم ریاض کی رہائش گاہ محلہ رحمٰن پورہ، فیروزواٹوان پر چھاپہ مارا گیا۔ دورانِ چھاپہ، جعلی کرنسی بنانے کا سامان بشمول پرنٹنگ پریس، پرنٹر، کمپیوٹر، کرنسی پیپر اور دیگر متعلقہ اوزار برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔

مزید برآں، مذکورہ مقام سے جعلی افغانی کرنسی کے 30 پیکٹ برآمد ہوئے۔ ہر پیکٹ میں 1000 افغانی مالیت کے 100 نوٹ موجود تھے، جس کے مطابق کل 3,000 نوٹس بنتے ہیں جن کی مجموعی مالیت 30,00,000 (تین ملین) افغانی کرنسی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں