اپنی چھت محفوظ چھت پورٹل لانچ کر دیا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “اپنی چھت، محفوظ چھت” پورٹل لانچ کر دیا۔

منصوبہ سانحہ کاہنہ کے شہید بچوں کی یاد سے موسوم کر دیا گیا۔

کم آمدن والے شہریوں کو گھر کی مضبوطی کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض ملے گا۔

اضافی کمرہ یا دوسری منزل کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دستیاب ہوگا۔

ماہانہ قسط 14 ہزار سے کم کر کے تقریباً 4,700 سے 9,300 روپے مقرر کر دی گئی۔

قرض کے لیے CNIC کے ذریعے آسان شرائط پر درخواست دی جا سکے گی۔

درخواستیں پورٹل، ڈپٹی کمشنر آفس، اسسٹنٹ کمشنر آفس اور پھاٹا دفاتر سے بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔

ہیلپ لائن 0800-09100 پر بھی رہنمائی اور معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

“اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت اب تک 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

محفوظ گھر ہر خاندان کا بنیادی حق ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

کمزور اور خستہ حال چھتوں کو محفوظ بنانے کے لیے آسان قرض فراہم کیے جائیں گے۔مریم نواز شریف

اس منصوبے کا مقصد عوام کو جانی و مالی نقصان سے محفوظ بنانا ہے۔مریم نوز شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں