ار پی او شیخوپورہ کا اردل روم سخت سزائیں

شیخوپورہ (کرائم رپورٹر )پولیس ریجن شیخوپورہ میں کڑے احتساب کا عمل جاری*

آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد، تینوں اضلاع سے پولیس افسران کی آن لائن بھی شرکت۔

اردل روم میں 67 اپیلوں اور 2 شو کاز نوٹسز پر فیصلے جاری ،دوران سماعت ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز پر ، 1 سب انسپکٹر کی تنخواہ میں کمی کی سزا جبکہ1 ہیڈ کانسٹیبل کی سزا کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

سزاوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران تسلی بخش جواب دینے پر معافی جبکہ ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران کی سزاؤں کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثر میکانزم موجود ہے، آر پی او اطہراسماعیل

کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر کڑا احتساب ہو گا، اردل روم کا مقصد خود احتسابی کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔

محنتی، قابل اور ایماندار پولیس ملازمین محکمے کا اثاثہ ہیں، آر پی او اطہراسماعیل۔۔اسلام اباد ٹوڈے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں