ایڈورٹائزمنٹ پالیسی4 202 ,گوگل اینالیٹک ویب گرافٹ رپورٹ شامل
اسلام اباد( نمائندہ خصوصی )سینیٹر سرمد علی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی اجلاس میں خصوصی شرکت
سوشل میڈیا کے حوالے سے 2021ء کی پالیسی 2022ء میں ترمیم ہوئی، وزیر اطلاعات
ڈیجیٹل میڈیا اس ملک میں خودکفیل فورم ہے، وزیر اطلاعات
تھرڈ پارٹی کے ذریعے ویوز اور دیگر عوامل کی توثیق کا نظام لایا گیا، وزیر اطلاعات
وفاق نے جو پالیسی بنائی مختلف صوبوں نے بھی اسے اپنایا، وزیر اطلاعات
ڈیجیٹل میڈیا کو فنانشل سپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وزیر اطلاعات
ہم اتنی ایڈورٹائزمنٹ کرتے ہیں جتنی ہماری ضرورت ہوتی ہے۔ وزیر اطلاعات
ہماری سب سے بڑی ترجیح ایمپلائیز کی ویلفیئر ہے، وزیر اطلاعات
ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے ہماری کوشش ہے کہ کوئی ملازم بے روزگار نہ ہو، وزیر اطلاعات
اسلام آباد کے بیٹ رپورٹرز اور صحافی میری ذمہ داری ہے، وزیر اطلاعات
سنو نیوز نے کچھ ملازمین کو نکالا تو ہم نے ان کے اشتہار بند کر دیئے، وزیر اطلاعات
ہمارا موقف ہے کہ ہم اشتہارات جاری کریں تو ملازمین کی بہبود ہو سکے، وزیر اطلاعات
جب ہماری سنو نیوز سے بات ہوئی تو انہوں نے کافی ملازمین کو واپس بحال کیا، وزیر اطلاعات
پی بی اے کے ساتھ ہمارا ایس او پی ہے کہ جب بھی حکومت واجبات ادا کرے گی میڈیا ہائوسز اپنے ملازمین کے واجبات کلیئر کریں گے، وزیر اطلاعات
12 سال کے بچے سے لے کر 70 سال تک کے بزرگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، وزیر اطلاعات
سوشل میڈیا کو فیڈ کرنے والا میڈیم اخبار یا ٹیلی ویژن ہے، وزیر اطلاعات
اگر ہم تیزی سے آگے بڑھنے والے میڈیم کو مزید تقویت دیں گے تو وہ اخبار اور ٹی وی کی قیمت پر ہوگی، وزیر اطلاعات
ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سب سے پہلا حق اخبار کے ڈیجیٹل شعبے کا ہے، وزیر اطلاعات
ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2024ء کے تحت ہماری کوشش ہوگی کہ اخبارات کی ڈیجیٹل شمولیت کو بڑھایا جائے، وزیر اطلاعات
الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی قیمت پر ڈیجیٹل میڈیا کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، وزیر اطلاعات
آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے معاملات حل ہو گئے ہیں، جلد نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا، وزیر اطلاعات
وفاقی سیکریٹری اطلاعات نے نیشنل پریس ٹرسٹ کے کردار اور ورکنگ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی
اجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والے اخراجات پر بھی غور کیا گیا
پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، سینیٹر سرمد علی
ہمیں پرنٹ میڈیا کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، سینیٹر سرمد علی
ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2024ء میں گوگل اینالیٹک، ویب گرافکس اور دیگر رپورٹس شامل ہیں، وزیر اطلاعات
تھرڈ پارٹی کا نظام بھی اس پالیسی میں وضع کیا گیا ہے، وزیر اطلاعات
اخبارات کے پلیٹ فارمز کو مزید سپورٹ فراہم کریں گے، وزیر اطلاعات
*وفاقی وزیر اطلاعات نے ریجنل اخبارات کے حوالے سے پی آئی ڈی کی ایک سب کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی*
*سب کمیٹی ریجنل اخبارات کی سرکولیشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے، وزیر اطلاعات*
میڈیا لسٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر سرمد علیُ۔۔۔۔۔ُُ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام اباد ٹوڈے