وزارت اطلاعات میں بھی تبادلے

اسلام آباد(:نمائندہ خصوصی ) وزارتِ اطلاعات و نشریات میں اہم تقرری و تبادلہ
وفاقی حکومت نے وزارتِ اطلاعات و نشریات میں اہم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کی افسر رائسہ عادل کو، جو اس وقت وزارتِ اطلاعات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، فوری طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل / پرنسپل انفارمیشن آفیسر (PIO)، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID)، اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ہونے والا یہ نوٹیفکیشن 9 جولائی 2026 کو جاری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں