چار سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ہلاک
*ننکانہ صاحب (ناصر بیگ)
ننکانہ صاحب: 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ ترجمان پولیس
ننکانہ صاحب: تھانہ واربرٹن پولیس ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے بعد واپس تھانہ منتقل کر رہی تھی۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری ناکہ بندی کی گئی۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: ڈفر کھوکھراں روڈ پر پولیس ٹیم نے تین کس مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر سیدھی فائرنگ، حق حفاظت خود اختیاری میں پولیس کی جوابی فائرنگ۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب۔ ترجمان پولیس
ننکانہ صاحب: ہلاک ملزم کی شناخت فیصل ولد اللّٰه دتہ کے نام سے ہوئی جو قتل اور زناء بالجبر کے مقدمہ کا نامزد ملزم تھا۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: کرائم سین یونٹ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں موقع پر طلب جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری۔ ترجمان پولیس