جڑواں شہر 8 موٹر سائیکل دو رکشے طلائی زیورات چوری
راولپنڈی، اسلام آبا دکرائم ڈائری (عابد منھاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 8موٹر سائیکلوں 2رکشوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ پیرودھائی روڈ پر2موٹرسائیکل سوار شکیلہ کے گلے میں پہنا طلائی لاکٹ وزنی اڑھائی تولہ چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں آفتاب سے موبائل مالیتی 4لاکھ روپے، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پرآصف علی سے 28ہزار روپے اور موبائل چھین لیا گیا، بھابڑا بازار میں محمدرشید کی میڈیسن شاپ سےساڑھے چار لاکھ روپے، پنڈورہ میں شکیل عباس کے کمرے سے 3 موبائل ، راجہ اکرم کالونی میں عظمیٰ بانو کے گھرسے کھڑکی کی جالی کاٹ کر موٹرسائیکل ،ایل ای ڈی اور ایک لاکھ روپے ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ پرکوثرشاہ کے گھرسے60ہزار روپے ،سونا اور لیپ ٹاپ، نیو مورگاہ روڈ پرنایاب گل کے گھرسے طلائی سیٹ، ڈھوک نور میں سلیم اللہ کے پنسار سٹور سے 5لاکھ 60ہزار روپے چوری کر لئے گئے ۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم، تالے ٹوٹنے اور موٹر سائیکل چوری کے 5مقدمات درج کر لئے گئے ، اسلحہ کی نوک پر واردات کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج کیا گیا، تالے ٹوٹنے اور کل جمع پونجی لے جانے کا مقدمہ تھانہ نیلور میں درج کرایا گیا۔ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ کھنہ اور تھانہ بنی گالا میں درج کروائے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام 14حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا گیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس کا گرینڈ آپریشن مکمل کر لیا گیا، آخری مفرور حوالاتی اسد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔