خوبرو لڑکی نہر میں کود گئی

ہیڈ مرالہ (نمائندہ خصوصی) ہیڈ مرالہ بیراج پر اپر چناب کینال میں ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگا دی، تاہم محکمہ انہار کے اہلکار کی حاضر دماغی اور بہادرانہ اقدام کے باعث اسے بروقت پانی سے نکال کر زندگی بچا لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کا اہلکار خرم معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس نے ایک نوجوان لڑکی کو نہر میں گرتے دیکھا۔ اس نے کسی تاخیر کے بغیر اپنی جان کی پروا کیے بغیر نہر میں چھلانگ لگا دی اور لڑکی کو بحفاظت پانی سے باہر نکال لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کی شناخت اور نہر میں چھلانگ لگانے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ متعلقہ اداروں نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مزید حقائق سامنے آنے کے بعد ہی واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں