ننکانہ سے مختلف شہروں کے لیے الیکٹرک بسوں کے لیے کام جاری

ننکانہ صاحب( ناصر بیگ ):02 جولائی 2026

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کا تحصیل ننکانہ کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز سکول فار سپشل چلڈرن سنٹر آف ایکسلینس کا دورہ ، تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔

بچیکی میں الیکٹرک بس سٹاپس کی جگہوں کا معائنہ کیا

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مریم خان نے بس سٹاپس کے تعمیراتی کاموں بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

متعلقہ حکام الیکٹرک بس سٹاپس کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کریں تاکہ شہری مستفید ہو سکیں

ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بڑا گھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

انہوں نے بڑا گھر کے مختلف دیہاتوں کی گلیوں اور بازاروں کا وزٹ کیا

ڈپٹی کمشنر نے مختلف دیہاتوں کے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال بارے دریافت کیا، 10 چک کے شہری صفائی انتظامات سے ناخوش

ڈپٹی کمشنر صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر برہم

ستھرا پنجاب کے افسران کی سرزنش ، صفائی کے معاملات کو فوری بہتر بنانے کی ہدایت

دوبارہ وزٹ کروں گا ، شکایت پر سخت ایکشن لوں گا۔ڈی سی ننکانہ

ڈپٹی کمشنر نے سیدوالہ کے مختلف علاقوں کا بھی وزٹ کیا

صفائی ستھرائی، ترقیاتی منصوبوں اور تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا۔

وزٹ کا مقصد ضلعی اداروں کی کارکردگی اور شہریوں کو دی جانے والی سروسز کا جائزہ لینا ہے۔ڈی سی ننکانہ

شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو

اپنا تبصرہ بھیجیں