اسلام اباد میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کانسٹیبل زخمی
اسلام آباد(:کرائم رپورٹر ) تھانہ نون کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ**
اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں دورانِ ایگل گشت پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں کنسٹیبل صالح محمد (بیلٹ نمبر 5877)، جو I-14 سروس روڈ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دائیں پاؤں پر گولی لگنے کے باوجود ان کی حالت خطرے سے باہر اور مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
ویلفیئر افسر بھی اسپتال میں موجود ہیں، جبکہ واقعے کے ذمہ دار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
#Islamabad #IslamabadPolice #BreakingNews #Police #Pakistan
Load/Hide Comments