جیو نیوز کا لائسنس معطل نشریات بند
اسلام اباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کے لیے معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے یہ کارروائی محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران دکھائی جانے والی قابلِ اعتراض مذہبی منظر کشی (Religious Imagery) پر کی گئی ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے اسے نشریاتی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی اور غفلت قرار دیا ہے۔
پیمرا نے ملک بھر کے تمام کیبل آپریٹرز اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو جیو نیوز کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
حکام کی جانب سے تمام میڈیا چینلز کو مذہبی مواد نشر کرتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔
#GeoNews #PEMRA #pakglobalnews
Load/Hide Comments