دوستی کےجال سےموت تک

دوستی کےجال سےموت تک،جھنگ کیس کے چونکادینےوالےانکشافات ! جھنگ کی بیٹی موت کےمنہ میں دھکیل دی گئی،ملزمان گرفتار جھنگ تھانہ علاقہ سٹلائٹ اٹھارہ سالہ ایشال فاطمہ لڑکی کوبےہوشی کی حالت میں اسپتال چھوڑکرفرارہونےوالےملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی نوجوان لڑکی کی پراسرار ہلاکت نےشہربھرمیں تشویش کی لہردوڑادی ہے۔ابتدائی اطلاعات کےمطابق لڑکی چندروز سےلاپتاتھی اوراہلِ خانہ نےاسکی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کرارکھی تھی۔ ذرائع کےمطابق چندافرادلڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال چھوڑکرفرارہوگئے،جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑگئی۔واقعےکےبعدقانون نافذ کرنےوالےاداروں نےفوری تحقیقات کاآغازکیا۔ پولیس اور”سی سی ڈی”نےگاڑی کی نمبر پلیٹ کی مددسےمتعددمشتبہ افرادکو گرفتارکرلیاہے، جبکہ کیس کےمختلف پہلوؤں سےتفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں