دوران ڈکیتی 47 سالہ شخص سے بدفعلی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر ) گوجرانوالہ میں انسانیت سوز واقعہ — 47 سالہ شخص بھی محفوظ نہ رہا!
تھانہ لدھے کی حدود میں دو مسلح ڈاکوؤں نے 47 سالہ رکشہ ڈرائیور کو نہ صرف لوٹا بلکہ مبینہ طور پر اس کے ساتھ بدفعلی بھی کی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت متاثرہ شخص کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شخص رات گئے مزدوری کے بعد اپنے رکشے پر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں گدھا گاڑی پر سوار دو ڈاکوؤں نے اسے روک لیا۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر نقدی، موبائل فون اور رکشے کی بیٹری چھین لی۔
متاثرہ شخص کے مطابق، واردات کے بعد ملزمان اسے قریب موجود کھیتوں میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی گئی۔
یہ واقعہ صرف ایک شخص پر ظلم نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ اگر ایک 47 سالہ مرد بھی اس درندگی سے محفوظ نہیں تو پھر ہمارے ملک کی بچیاں، بیٹیاں اور مائیں کس حد تک محفوظ ہیں؟
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے سفاک ملزمان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرنی چاہیے تاکہ معاشرے میں خوف نہیں بلکہ انصاف قائم ہو سکے۔