چوروں ڈاکوں اور پولیس کی عیدی مہم عروج پر

راولپنڈی,اسلام آباد کرائم ڈائری (عابد منھاس) جڑواں شہروں کی وارداتوں میں اضافہ، موبائل فونز، نقدی و اشیاء چھین لی گئیں۔ گھروں کے تالے ٹوٹ گئےچوریوں میں لاکھوں روپے لے گئے، شہری 12موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے، راولپنڈی کے شہری 9موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو میں دانش جاوید اور اس کے دوست راجہ حسن سے 125موٹر سائیکل، 2موبائل، 45ہزار روپے، ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ وغیرہ، ڈھوک حسو میں شہری کے گھرسے 2لاکھ روپے اور سونا مالیتی 2لاکھ 36ہزار 581روپے، وارث خان میں نعمان شہزاد کے رہائشی کمرے سے65ہزار روپے، سیٹلائٹ ٹاؤن میں عامر سہیل کے ہاسٹل کے کمرے سے تالے توڑ کرلیپ ٹاپ، 45ہزار روپے، سٹاپ واچ، ٹرانسفارمر چوک میں فرحان تاج کے گھر سے4موبائل اور 25ہزار روپے، شناختی کارڈ وغیرہ، ایم ایچ ہسپتال میں نورین اختر کا پرس جس میں موبائل اور16ہزار روپے تھے، فیصل ٹاؤن میں القدس پیو رمنرل واٹر پلانٹ سے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان، روزگارڈن پارک کے سامنے کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کرایک لاکھ 40ہزار روپے، گلشن آباد میں راجہ نصیراحمد کے گھرسے تالے توڑ کر طلائی زیورات، 2ایل ای ڈیز، ڈیڑھ لاکھ روپے اور 2لیپ ٹاپ، موہڑہ بڑیاں میں عمران کے گھر سے 2موبائل، سونا مالیتی 2لاکھ روپے، موٹربجلی اور 50 ہزار روپے چوری کرلئے گئے ،اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 3موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہو گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزموں سے ایک کلو140گرام چرس ،5لیٹر و 6بوتل شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیاگیا،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز ، کہوٹہ ، مورگاہ، گنجمنڈی، راتہ امرال ، پیر ودھائی اور واہ کینٹ کے علاقوں میں کی گئیں،قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم کوگرفتار کرلیاگیا، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم کوگرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار سے ایک شہری کو قتل کردیاتھا جبکہ ایک اور کیس میں اس نے خنجر کے وار سے دوسرے شہری کو زخمی کیا تھا، مقدمات اپریل اور مئی 2026میں درج کئے گئے تھے،بنی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی عبدالرحمان محمد عارف نے چالان اور بروقت سپرداری رپورٹ جمع نہ کرانے پر ایف آئی کے انسپکٹر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیدیا، ایف آئی اے نے رواں برس پندرہ فروری کو کمبوڈیا سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لیتے ہوئے سامان قبضے میں لے لیا تھا بعدازاں ملزمان کی ضمانت ہوگئی لیکن تفتیشی افسر کئی ماہ سے مقدمے کا چالان اور قبضے میں لئے گئے سامان کی سپرداری رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کر رہا تھا۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافر کا بیگ چوری ہو گیا، تھانہ ائرپورٹ کو مشتاق احمد نے بتایا کہ میں اور میری بیوی نجی ائیر لائن سے اسلام آباد آئے، ارائیول ہال میں پہنچے جہاں میں واش روم میں چلا گیا اور جانے سے پہلے میں نے واش روم کی بیک سائیڈ پر ایک چھوٹا سا بیگ رکھا جس میں میرے 2پاسپورٹ، شناختی کارڈ، 300یورو اور موبائل تھا، واش روم سے واپس آیا تو بیگ موجود نہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں