معروف شاعر ڈاکٹر انعام الحق جاوید مستعفی

اسلام اباد( سردار ظہیر سے
ڈاکٹر انعام الحق جاوید ایک معروف ادبی شخصیت کے طور پر وفاقی دارالحکومت میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ وہ اسلام اباد میں مختلف اہم سرکاری و سماجی نشستوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں سے ڈاکٹر انعام الحق جاوید وفاقی محتسب میں بطور کمشنر اوورسیز پاکستانیز اور ڈائریکر میڈیا اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جہاں انہوں نے اوورسیز پاکستانیز عوامی مسائل کے حل اور ادارہ جاتی امور میں اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر وفاقی محتسب سے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے جب ان سے استعفے کی وجوہات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کسی تفصیلی مؤقف سے گریز کرتے ہوئے مختصر جواب دیا کہ بس وہ جا رہے ہیں ۔ ان کے استعفے کی خبر سرکاری و ادبی حلقوں میں دلچسپی کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں