دو پولیس اہلکار حوالات میں بند

منڈی بہاؤالدین (رانابرویز)منشیات فروشوں سے تعلقات ۔ دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ۔گرفتار۔ حوالات میں بند ۔
کالی بھیڑوں کا صفایا، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات رکھنے پر ضلع منڈی بہاوالدین کے تھانہ ملکوال میں سکیورٹی برانچ اہلکار مزمل 805 اور کانسٹیبل وقار احمد 1317 کے خلاف مقدمہ درج، گرفتار کرکے حوالات بند
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں، کرپٹ عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع تھانہ ملکوال میں تعینات سکیورٹی برانچ اہلکار مزمل 805 اور کانسٹیبل وقار احمد 1317 کے خلاف منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ تعلقات رکھنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے حوالات بند کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او کامران عامر خان نے کہا کہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں کسی رعایت کی مستحق نہیں۔ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور محکمہ پولیس کو ہر صورت صاف اور شفاف بنایا جائے گا۔ترجمان پولیس ضلع منڈی بہاءالدین
AI Generated Image