درجن موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی،اسلام آباد کرایم ڈائری (عابد منھاس)جڑواں شہروں کے شہری گاڑی، 12موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں ،نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد سے 3موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جب کہ رابری کی 2اور سٹریٹ کرائم کی ایک واردات میں شہریوں کوطلائی زیورات ،موبائل اور نقدی وغیرہ سے محروم کردیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار ذیشان مشتاق سے اسلحہ کی نوک پر2فون ، اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ شکریال میں 2موٹرسائیکل سوار محمد جواد کی ہمشیرہ سے گن پوائنٹ پر 6طلائی انگوٹھیاں مالیتی 21لاکھ روپے اورموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال کے قریب نامعلوم ملزم عمران زیب سے موبائل ،کمرشل مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار وقار احمد سے موبائل ، ای بلاک میں محمدیاسر سے 2موٹرسائیکل سوار15ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک پراچہ میں 2موٹرسائیکل سوار فرحان سے موبائل اورسسکتھ روڈ پر 2نامعلوم ملزمان سید حیدر سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،بنی میں سید عدنان کے گھر سے2موبائل اور13ہزار روپے ،نیازی ٹاؤن میں عبدالغفار کے کباڑخانہ سےسلور پینل ،پشاور روڈ پر فرقان کے فلیٹ سے 2موبائل اور ایک ائرفرائر،گلزار قائد میں حماد اصغر کی دکان کے تالے توڑ کر40لاکھ روپے کا گراسری سٹاک ،چیک بکس وغیرہ ،نواب آباد میں خان ویز کے گھر سے 10لاکھ روپے ،سونا م، مالیتی 9لاکھ روپے ،ڈھوک امام دین میں اللہ والی مسجد کی میزائل موٹر،تار وغیرہ ،اڈیالہ روڈ پر سدرہ سعید کے گھر سے تالے توڑ کر15تولے کے طلائی زیورات ،12سو سعودی ریال ،2مکانوں کی رجسٹریاں ،40ہزار روپے ،طوطے وغیرہ ،لکھن موڑ کے قریب توصیف خان کی گاڑی سے 2لاکھ 10ہزار روپے ،انڈسٹریل ایریا روات میں ایک کمپنی سے مشینری مالیتی 8لاکھ روپے ،ساگری میں انصر اقبال کی چکن شاپ سےقیمہ مشین ،ٹوکے 3عدد،گوشت ،مرغے وغیرہ ،ہون میں راجہ شفاعت خان کے ڈیرے سے 4بکریاں چوری کرلی گئیں ۔ راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 27 ملزمان گرفتار کر لئے۔چرس، شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن،جوے پر لگی رقم برآمد کر کے الگ الگ مقدمے درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 15ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق ملزموں سے 100لیٹرسے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ گنجمنڈی،وارث خان،سٹی، مندرہ، کہوٹہ، نیوٹائون،صدر بیرونی، دھمیال اورروات کے علاقوں میں کی گئیں ، ادھرٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7ملزموں کو گرفتارکر کے داؤ پر لگی رقم 97 ہزار 500 روپے،6 موبائل فون اور 3 بٹیرے قبضے میں لے لئے جبکہ3 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے4 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ، چونترہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو750 گرام چرس برآمد کی،گنجمنڈی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 500 گرام چرس جب کہ بنی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 194گرام چرس برآمدکرلی دریں اثناءتھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد سے مجموعی طور پر 135 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لی جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔اسلام آباد پولیس نے رواں ماہ کے پہلے دس دنوں میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 506 ملزموں کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے ماہ مئی کے پہلے دس دنوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش میں ملوث 125ملزمان جبکہ منشیات فروشی میں ملوث 113ملزمان کو گرفتارکیا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 کلو گرام چرس، 13 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 14 کلو گرام آئس اور 674 بوتل شراب برآمد کی گئیں، اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے 105 پستول، 9 رائفلیں ، 07 کلاشنکوف، 11 خنجر اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کیا گیا،ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہاکہ اسلام آباد پولیس نے اس دوران مختلف وارداتوں میں ملوث 268 سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کیا، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 107 گرینڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز بھی کیے گئے، ان سرچ آپریشنز کے دوران مشکوک افراد، کرایہ داروں، ہوٹلوں، ہاسٹلز اور مختلف مقامات کی چیکنگ عمل میں لائی گئی تاکہ کسی بھی جرائم پیشہ سرگرمی کی بروقت روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔