دبئی میں رہنے والے ہوشیار ؟

دوبئی (خصوصی رپورٹ)متحدہ عرب امارات (UAE) حکام نے سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں او گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

یو اے ای کے سائبر کرائم قوانین کے تحت سوشل میڈیا پر غلط معلومات، افواہیں یا سرکاری بیانات کے خلاف مواد شیئر کرنا جرم ہے، جس پر قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

قانون کے مطابق ایسے افراد کو ایک سے دو سال تک قید اور لاکھوں درہم جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ بعض کیسز میں سزا مزید سخت بھی ہو سکتی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ جو بھی شخص سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹی خبریں یا افواہیں پھیلائے گا، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جیل کے بعد ملک بدری (ڈیپورٹیشن) بھی شامل ہو سکتی ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور غیر مصدقہ خبروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں