سلیکٹر کی ہٹ دھرمی پاکستان گولڈ میڈل سے محروم

اسلام اباد( سپورٹس ڈیسک )پاکستان اسپورٹس کے لیے ایک سیاہ دن: کیا میرٹ صرف میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے والوں نے پاکستان کو گولڈ میڈل سے محروم کر دیا
​انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان نے اپنی نااہلی اور غلط سلیکشن کی وجہ سے ایشین بیچ گیمز (Asian Beach Games) میں ایک یقینی گولڈ میڈل ضائع کر دیا۔
​حقائق کیا ہیں؟
​شیروز خان (High Jumper): پچھلے 5 سے 6 سالوں سے پاکستان کا ریکارڈ ہولڈر۔ ہر سال نئے ریکارڈ بنانے والا یہ سپر اسٹار آج بھی 2.10 میٹر کے سیزنل بیسٹ کے ساتھ بہترین فارم میں ہے۔
​ایشیئن بیچ گیمز کا نتیجہ: فلپائن کے کھلاڑی نے محض 2.05 میٹر کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
​سوال یہ ہے:
جب ہمارے پاس 2.10 میٹر کا جمپر موجود تھا، تو اسے پاکستانی دستے میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ جب ایک کھلاڑی مسلسل ریکارڈ توڑ رہا ہو، تو اسے کس بنیاد پر نظر انداز کیا گیا؟
​یہ صرف شیروز خان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہے، بلکہ یہ پاکستان کے پرچم کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ہم میڈلز کا رونا تو روتے ہیں، لیکن جب میڈل جیتنے والے کھلاڑی سامنے کھڑے ہوں، تو ہماری فیڈریشنز اور سلیکٹرز آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔
​شیروز خان جیسے ہیروز کو گھر بٹھا کر ہم پاکستان میں کھیلوں کو کیسے پروان چڑھا سکتے ہیں؟ متعلقہ حکام کو اس سنگین غلطی کا جواب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں