جھنگ بار اسوسییشن نئی سوچ کے ساتھ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے انتخابات، جو عرصہ دراز سے سیاسی اثر و رسوخ کے گرد گھومتے رہے ہیں، اس بار ایک نئی سوچ کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے امیدوار، نوجوان وکیل ملک حسنین علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے روایتی سیاست کے بجائے ایک واضح اصلاحاتی منشور کے ساتھ انتخابی میدان میں قدم رکھا ہے۔
ملک حسنین علی کے منشور کے اہم نکات میں سب وکلاء کے لیے چیمبرز اور وکلاء رومز، کام کی منصفانہ تقسیم، مفت قانونی تربیت، خواتین وکلاء کے لیے برابر مقام، اور سیاسی دباؤ سے آزاد بار شامل ہیں۔
اپنے پیغام میں ملک حسنین علی نے کہا:
“نوجوان وکلاء کو احسان نہیں، منصفانہ موقع چاہیے۔”
وکلاء برادری میں ان کے منشور کو ایک نئی امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور یہ سوال زیرِ بحث ہے کہ کیا یہی وہ تبدیلی ہے جس کی جھنگ بار کو ضرورت
Load/Hide Comments