جھنگ کا تھانیدار بھی گرفتار

جھنگ: کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن کی کامیاب کارروائی، اے ڈی/سب انسپکٹر اور ڈرائیور مبینہ رشوت لیتے گرفتار
شورکوٹ: سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جھنگ محمد سعید اختر کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اے ڈی/سب انسپکٹر پولیس اور اس کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

کارروائی کے موقع پر محمد توصیف، سول جج شورکوٹ بھی موجود تھے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں