ڈوگر اور بھٹی گروپ میں تصادم دو قتل
ننکانہ صاحب: بچھوکی پار میں معمولی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ننکانہ صاحب: تھانہ منڈی فیض آباد کی حدود بچھوکی پار میں ڈوگر اور بھٹی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے ایک ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
فائرنگ میں بھٹی گروپ کا لاہور پولیس کا اے ایس آئی منشا زخمی جبکہ اس کا بیٹا حمزہ بھٹی دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ ڈوگر گروپ کا محمد فریاد ڈوگر بھی جاں بحق ہو گیا۔
زخمیوں میں اصغر بھٹی، وقار بھٹی، وقاص ڈوگر اور ثاقب ڈوگر شامل ہیں، جبکہ تشویشناک حالت کے باعث ثاقب ڈوگر کو میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل ہونے والا معمولی جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوا۔ واقعہ کا مقدمہ 9 نامزد اور 4 سے 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
طارق علی رانا کرائم رپورٹر GTV نیوز ننکانہ صاحب
@topfans
Feroz Ahmad Bhatti
Nankana Sahib Police
Regional Police Office Sheikhupura
DGPR Punjab
Chief Secretary Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Tariq Ali Rana