لاہور میں فائرنگ دو پولیس اہلکار شہید
لاہور کرائم رپورٹر ۔بادامی باغ میں فائرنگ، لاری اڈا تھانے کے دو پولیس اہلکار شہید
لاہور: بادامی باغ کے علاقے پیشے خان چوک میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں تھانہ لاری اڈا کے سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل اسد شہید ہو گئے، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ریحان بٹ نامی شخص اور اس کے ساتھ تین نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل اسد موقع پر شہید ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شفیق آباد اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
لاہور ۔شوٹر ریحان بٹ اود تیں نامعلوم کی فائرنگ سے سب انسپیکٹر عدیل اور کانسٹیبل اسد شہید۔۔
لاہور۔ سب انسپیکٹر عدیل نے کچھ عرصہ قبل خطرناک شوٹر فیضان بٹ کو پولیس مقابلے مارا تھا۔پولیس
لاہور۔ ریحان بٹ خطرناک شوٹر ہے جو کہ پولیس کو مطلوب تھا۔
لاہور۔ ریحان بٹ نے اپنے بھائی کی رنجش میں سب انسپیکٹر عدیل اور اسد کانسٹیبل کو شہید کیا۔پولیس۔