کھیلتا پنجاب سمر سپورٹس کیمپ کا اغاز
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب ویژن کے تحت
ضلع ننکانہ صاحب میں تاریخ پہلی مرتبہ سمر اسپورٹس کیمپ 2026 کا آغاز کر دیا گیا
ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب 8 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کی تربیت کا خصوصی اہتمام
سمر اسپورٹس کیمپ میں جیو جِتسو، موئے تھائی، کراٹے، تیر اندازی اور ٹیبل ٹینس کی تربیت دی جا رہی ہے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیمپ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں
بچوں کو کوالیفائیڈ اور ماہر کوچز کی زیر نگرانی کھیلوں کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے
سمر اسپورٹس کیمپ کو بچوں اور والدین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی
سمر اسپورٹس کیمپ میں بچیوں کی حوصلہ افزا شرکت، کھیلوں میں لڑکیوں کی دلچسپی کا اظہار
نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے سمر اسپورٹس کیمپ اہم اقدام ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ضلع ننکانہ صاحب کے بچوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ڈی سی ننکانہ رعنا حمید