سیف چیمہ کو قتل کر دیا گیا

چک جھمرہ: کمالپور میں فائرنگ، معروف شخصیت سیف چیمہ قتل
چک جھمرہ (کرائم ٹریسر) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے 133 رب کمالپور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی معروف شخصیت سیف چیمہ جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مقتول اپنے ڈیرے سے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مبینہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔نجی ذرائع کے مطابق انکی تین گروپس سے دشمنی بھی چلتی آرہی تھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرکل افسر نشاط آباد رانا ندیم اقبال اور ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قتل کی وجوہات کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں