وفاقی وزیر احسن اقبال کا سخت نوٹس ایڈیشنل سیکرٹری سے گاڑی واپس
اسلام اباد( ایم اے شام ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا سخت ایکشن ایڈیشنل سیکٹری سے گاڑی واپس لے لی گئی واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری محمد بشیر کھیتران کو جب سرنڈر کر کے سٹیبلشمنٹ میں تبادلہ کیا تو وہ جاتے ہوئے سرکاری گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے تاہم ،اسلام اباد ٹوڈے ،،،میں خبر شائع ہونے کے بعد وفاقی وزیراحسن اقبال نے سخت ایکشن لیا اور متعلقہ افسران کو مذکور ایڈیشنل سیکرٹری سے گاڑی فوری واپس لینے کا حکم دیا جس پر ان سے گاڑی واپس لے لی گئی جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد بشیر کھیتران جو کہ سیکرٹریٹ گروپ کے افسر ہیں کو مذکورہ وزارت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر سرکاری گاڑی نمبر G u/622 جو کہ ان کے زیر استعمال تھی اپنے تبادلے کے بعد سرکاری گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے جو کہ اب واپس لے لی گئی ہے