تیرا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کخلاف کاروائی شروع
راوالپنڈی(کرائم رپورٹر )
کمشنر راولپنڈی و ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی کی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت
غیر قانونی ڈویلپمنٹ، پلاٹوں کی غیر قانونی بکنگ اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والی 13 ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژن منصوبوں کو شوکاز نوٹسز جاری
آر ڈی اے کی عوام کو وارننگ، غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے ہر صورت گریز کریں
ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری سے قبل آر ڈی اے سے این او سی اور قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کریں
غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی سوشل میڈیا تشہیر پر آر ڈی اے نے نیب، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور ایس این جی پی ایل کو مراسلے ارسال کر دیے
غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی ہوگی
ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی کی ہدایت، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، بکنگ آفسز، کمرشل سرگرمیوں اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں