معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت

معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جار ہی ہے، سیاسی کارکنان اور قائدین اپنے اوراپنے خاندان کے تعلقات کو خراب نہ کریں،صفیہ بی بی
ذمہ شہری کی حیثیت سے اپنے اہلخانہ کے سکون،خوشیوں اور بہتر مستقبل کو مقدم رکھیں، صحت مند فرد ہی ایک مضبوط خاندان او رصحت مند معاشرے کی بنیاد ہوتاہے،معروف سیاسی وسماجی رہنما
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) گولڑہ شریف اسلام آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت صفیہ بی بی (حافظ آبادپنڈی بھٹیاں) نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے،سیاسی کارکنان اور قائدین اپنے اور اپنے خاندان کے تعلقات کوخراب نہ کریں جبکہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی بجائے افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ نظریاتی اختلاف رکھیں مگر ذاتی اختلاف نہ رکھیں،حالات نے ثابت کیا کہ کل کے مخالفین آج حصول اقتدار اورگروپنگ کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں،اقتدار کے حصول کی لڑائی میں محنت کش طبقہ پس کر رہ گیا ہے مہنگائی نے جیناحرام کررکھاہے ،عوام اورغریب پارٹی ورکرز کی طرف حکومت اور اپوزیشن کا کوئی توجہ نہیں جبکہ اپنے ذاتی مفاد اور فوائد کیلئے دونوں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔معروف سیاسی و سماجی رہنما صوفیہ بی بی نے پاکستان کے ایک اور اہم مسئلے پر شہریوں اور خصوصا” نوجوان بچے اور بچیوں پر زور دیا کہ وہ نشے اور دیگرصحت کیلئے نقصان دہ عادات سے دور رہیں کیونکہ اس کے منفی اثرات صرف ایک فرد تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورا خاندان اس کی تکلیف اور پریشانی کا شکار ہوتاہے اور اکثر لوگ نشے یا دیگر مضرعادات کو ذاتی معاملہ سمجھتے ہیں حالانکہ ایک فرد کی زندگی سے اس کے والدین، شریک حیات،بچوں اور دیگر اہل خانہ کی خوشیاں اور امیدیں وابستہ ہوتی ہیں،جب کوئی شخص جان بوجھ کر اپنی صحت کو نقصان پہنچاتاہے تو اس کے نتائج پورے خاندان کو بھگتناپڑتے ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ اپنی صحت کی حفاظت کریں ،نقصاندہ عادات سے اجتناب کریں اور ایک ذمہ شہری کی حیثیت سے اپنے اہلخانہ کے سکون،خوشیوں اور بہتر مستقبل کو مقدم رکھیں، صحت مند فرد ہی ایک مضبوط خاندان او رصحت مند معاشرے کی بنیاد ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں