غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے سی ڈی اے کو ڈیڑھ کھرب کا ریونیو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کے 10 لاکھ گھروں کے نقشوں کی منظوری سے 25 ہزار فی مرلہ فیس کی مد میں سی ڈی اے کو یکمشت 1 کھرب 50 ارب کا ریونیو حاصل ہو گا اور سالانہ پراپرٹی ٹیکس الگ سے اکھٹا ہو گا
قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی میں بریفننگ دیتے ہوئے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ اسلام آباد میں 67 اپرووڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں جن کا رقبہ 1 لاکھ 60 ہزار کنال ہے، اسلام آباد میں 147 غیر منظور ہاؤسنگ سوسائٹیز موجود ہیں جن کا رقبہ 57 ہزار کنال بنتا ہے، چیئرمین سی ڈی اے
اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں جلد قانونی بن جائیں گی اس پے کام شروع ہے چئیرمن سی ڈی اے کا قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بیان
اکتوبر 2025 سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو ریگوالرئز کرنے کے لئے کنسلٹنٹ ہائرنگ کا پراسیس جاری ہے جو حتمی مراحل میں ہے جلد اس پے عملدرآمد ہوگا
اسلام آباد سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ!
غیر قانونی قرار دی گئی 116 سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کا عمل شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں