پولیس اہلکار کی گن پوائنٹ پر شادی
کندیاں (کرائم رپورٹر )پستول کی نوک پر شادی کا دباؤ، لیڈی کانسٹیبل نے مقدمہ درج کرا دیا
کندیاں کے تھانہ پپلاں میں تعینات ایک لیڈی کانسٹیبل نے اپنے ہی محکمہ کے پولیس کانسٹیبل کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرا دی
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں میں ڈیوٹی کے دوران لیڈی کانسٹیبل کو پستول کی نوک پر شادی کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر پستول زمین پر گر گیا، جبکہ ملزم مبینہ طور پر دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا
واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے
islamabad today
Load/Hide Comments