کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری ائی ایس پی ار

اسلام اباد) نمائندہ خصوصی )پاک افواج غضب للحق اپریشن افغانستان میں جاری رکھے گیچیف اف ڈیفنس فور جنر عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فورم نے مکالمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ سندھ طاس معاہدے (IWT) کے حوالے سے بھارتی بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے، فورم نے 24 اپریل 2025ء کے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (NSC) کے ڈائریکٹو کے مطابق پاکستان کے پانی کے جائز حصے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید برآں، فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں