انسانی اعضاء کی سمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار

اسلام آباد(:کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کا سیکٹر F-7/1 میں بڑا چھاپہ، انسانی اعضاء کی مبینہ سمگلنگ میں ملوث 5 افراد گرفتار،ذرائع

انسانی اعضاء کی مبینہ سمگلنگ میں ملوث گرفتار افراد میں سے تین چینی اور دو پاکستانی شہری ہیں ۔ذرائع

گرفتار ملزمان میں چینی شہری لی گینگ لئی، وانگ بھاؤ اور پینگفی گاؤ جبکہ پاکستانی شہری وقاص سرور اور قیصر حنیف شامل ہیں۔ذرائع

چھاپے کے دوران گھر سے مختلف انسانی اعضاء اور مبینہ طور پر انسانی گوشت بھی برآمد کیا گیا، ذرائع

انسانی اعضا قبضے میں لے کر فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ذرائع

گرفتار پاکستانی شہری چینی ملزمان کے ساتھ بطور ڈرائیور اور مبینہ طور پر انسانی سپلائی کے نیٹ ورک میں معاونت کر رہے تھے۔ذرائع

ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، ذرائع

اس مبینہ بین الاقوامی نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔ذرائع

اپنا تبصرہ بھیجیں