پیٹرول کی قیمتیں کم کرایوں میں بھی کمی
اسلام أباد( نمائندہ خصوصی) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے ضلعی انتظامی افسران کہتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےبعد کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ڈیزل پر چلنےوالی اے سی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 12فیصد جبکہ نان اے سی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 15فیصد کمی کی گئی ہے۔پٹرول پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد جبکہ مال بردار ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18 فیصد کمی کی گئی ہے۔نئے کرایواں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،اڈوں اور گاڑیوں پر نئے کرایہ نامے آویزاں کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔نئے کرایوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں شہری 1071 پر کال کریں۔ تاکہ انکی شکایات کاازالہ کیا جاسکے
Load/Hide Comments