یکم جون سے سمارٹ لاک ڈاؤن پھر شروع
ننکانہ صاحب:(ناصر بیگ ) پنجاب بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب بھی میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کی ریونیو حدود میں تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز روزانہ رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔ریسٹورنٹس کریانہ اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہونگے، شادی ہالز مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کریں خلاف ورزی کے مرتکب کاروباری مراکز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments