ستھرا پنجاب میگا سکینڈل 40 کروڑ برامد

فیصل آباد(کرائم رپورٹر ) میگا اسکینڈل، بااثر سیاسی شخصیات کے گرد تحقیقات کا دائرہ وسیع!
فیصل آباد: “ستھرا پنجاب پروگرام” میں 1 ارب روپے سے زائد کے مبینہ مالیاتی اسکینڈل کی انکوائری میں مزید اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد فیصل آباد کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس میگا کیس کی جاری انکوائری میں اب مزید شخصیات کے نام بھی سامنے آنا شروع ۔
پہلے اس کیس میں 2 ایم پی اے (MPA) پر مبینہ شمولیت کے الزامات سامنے آئے تھے، جبکہ تازہ ترین تحقیقات میں اب ایک سابق ایم این اے (MNA) کے بیٹے کا نام بھی سامنے آ رہا ہے، جس پر کرپشن کی اس بہتی گنگا میں مبینہ طور پر ہاتھ دھونے کا الزام ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے اب تک کی کارروائی کے دوران کیس میں نامزد 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 40 کروڑ روپے کی رقم برآمد کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور تحقیقاتی اداروں کے مطابق یہ تمام نام اب تک کی انکوائری اور بیانات کی روشنی میں سامنے آئے ہیں۔ سابق ایم این اے کے بیٹے اور دونوں ایم پی ایز پر فی الحال صرف کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، اور قانونی طور پر ان پر اب تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کا دائرہ کار مزید وسیع کر کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ملوث پائے جانے والے دیگر افراد کو شاملِ تفتیش کرنے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں