پانچ معصوم بچے نہاتے ہوئے

ٹھٹہ( کرائم رپورٹر )سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں جھمپیر کے مقام پر ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تالاب میں ڈوبنے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ معصوم بچے تالاب کے قریب سیر و تفریح اور پکنک منانے کے لیے جمع ہوئے تھے کہ اس دوران گہرے پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں کو تالاب سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پکنک کے دوران پیش آنے والے اس ناگہانی حادثے کے باعث جہاں بچوں کے گھروں میں قیامت کا منظر ہے، وہی پورے علاقے کی فضا شدید سوگوار ہو گئی ہے اور ہر آنکھ اشکبار
Load/Hide Comments